سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا

اتوار 19 اگست 2018 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس (آج) پیر کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ڈی اے، پی آئی اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور سرکاری و پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :