معاشی استحکام کیلئے حکومت کو تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا‘حافظ شہباز

بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھانے کیلئے معاشی ماہرین کی ٹیم سے ٹریڈ پالیسیاں بنوائی جائیں

اتوار 19 اگست 2018 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین و معروف صنعتکار حافظ شہباز نے کہا ہے نئی حکومت کو معاشی استحکام کیلئے تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فرو غ دینا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھا نے کیلئے معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے انکی معاونت سے ٹریڈ پالیسیاں بنائی جائیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حافظ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ہمیں ا پنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، جس میں حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ کے حکومت کے تعاون کے بغیر ملکی برآمدات کو فروغ دینا ممکن نہیں اس کیلئے لازم ہے کہ لانگ ٹرم ٹریڈ پالیسیاں بنائی جائیں ،صنعتوں اور انڈسٹری کو مصنوعات کی تیاری کیلئے سستا خام مال اور بنیادی ان پٹ کی سستے داموںفراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مقامی صنعتکار معیاری اور سستی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک لیجانے کے قابل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی اس بات کا شاہد ہے کہ قرضوں سے نہ تو ملک چل سکتا ہے اور نہ عوام خوشحال ہو سکتے ہیں۔ لہذا نئی حکومت کو حلف اٹھاتے ہی تاجروں کے درینہ مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :