دیپیکا پڈوکون اور رنوو یر سنگھ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں

اتوار 19 اگست 2018 14:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنوو یر سنگھ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اداکار نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ کو والدہ کے ساتھ شاپنگ کرتے ہو ئے دیکھا گیا ہے۔خبریں ہیں کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے لیے تین جوڑے لیے ہیں جبکہ ساتھ ہی جیولری بھی لے لی ہے جو سونے اور ہیروں سے بنی ہے۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جوڑا اٹلی میں شادی کر ے گا جس میں خاندان کے قریبا 30 افراد شرکت کریں گے۔