گزشتہ مالی سال ملک سے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.58فیصدکمی ریکارڈ کی گئی

اتوار 19 اگست 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.58فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں پاکستان نے 20ہزار694 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات سے 79.154 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں 4.58 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ء میں پاکستان نے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات سے 84.572 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔مالی سال 2016-17ء میں مجموعی طورپر22ہزار831 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :