عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم کی وزیر اعظم عمران خان کومنصب سنبھالنے پر مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 14:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم نے عمران احمد خان نیازی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ پیغام میں عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی اور انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی کے اقدامات کی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دیرینہ شراکتدار ملک پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔