وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سدھن قبیلہ کے جد امجد نواب جسی خان مرحوم کی یادگار کا افتتاح کر دیا

مقبرہ کی دریافت کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار سردار رستم خان کی زیر قیادت جیالوجیکل ماہرین نے دریافت کیا نواب جسی خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘انکے مزار تک پختہ سڑک دیگر تمام سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے‘وزیراعظم

اتوار 19 اگست 2018 14:50

جسہ پیر تھوراڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سدھن قبیلہ کے جد امجد نواب جسی خان مرحوم کی یادگار کا افتتاح کر دیا- مقبرہ کی دریافت کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار سردار رستم خان کی زیر قیادت جیالوجیکل ماہرین نے دریافت کیا اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی سابق امیدوار اسمبلی سعید یوسف، حاجی منشاد خان، فرہاد علی خان،چیئر مین میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر شیر افضل جمیعت العمالء اسلام کے سربراہ محمد سعید یوسف جسہ فائونڈیشن کے صدر تنویر خادم حسین ،سردار ریاض روشن ،سردار منشاء خان ،عبید اللہ فاروقی ،مولانا عبدالخالق، صابر حسین صابر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر پونچھ ڈویثرن عبدالحمید مغل ڈپٹی کمشنر پونچھ عنصر یعقوب ،ایس ایس پی پونچھ چوہدری محمد امین ،اسسٹنٹ کمشنر منگ سردار اذکار حسین ،اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ نصرت حسین گردیزی کے علاوہ ترقیاتی محکموں کے ڈویثرنل سربران انتظامی سربران ،ڈسٹرکٹ سدھنوتی کے ڈپٹی کمشنر صابر حسین مغل ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سدھنوتی و دیگر آفیسران ،اہلکاران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہماری مائیں ،بہنیں بچے بوڑھے اور جوان قربانیاں دے رہے ہیں ہم نے ابھی ان کی تاریخ بنانی ہے جو وہ تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک غازیوں ،مجاہدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ہم ان شہداء کے مزار یادگار یں تعمیر کرتے ہیں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انھوں نے کہ کہ نواب جسی خان کی تحریک آزادی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے مزار تک پختہ سڑک دیگر تمام سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے دو گنا بجٹ منظور کیا انھوں نے کہا کہ ہم محمد نواز شریف کے مشکور ہیں تیرویں ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ بھی محمد نوازشریف کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں میرٹ کو فروغ دیا اور پبلک سروس کمیشن کے ادارے مین اعلیٰ تعلیم یافتہ تجربہ کار ممبران اور چیئرمین کا تقرر عمل میں لایا ۔

انھوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی ،مولانا سعید یوسف، اور سردار اعجاز افضل خان ،عبید اللہ فاروقی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں انقلابی اقدامات اٹھائے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ختم نبوت کا قانون منظور ہوا جو طویل عرصہ سے زیر التوا تھا وزیر اعظم نے محکمہ تعلیم میں میرٹ کو فروغ دینے کیلئے این ۔

ٹی ۔ایس کا نظام متعارف کروایا ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر شریعت کورٹ میں ایک عالم جج کی تعیناتی کیلئے کوشاں ہے ۔ انھوں نے کمزور غریب لوگوں کی خدمت کی ہے اور ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہے عوامی اجتماع کے دوران مختلف قراردادیں جنہیں اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ایک قراردار کے ذریعے آج کا یہ اجتماع ہالینڈ میں شایع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی پر زور مذمت کرتا ہے ۔

ایک دوسری قرارداد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے جانے کا اعادہ کیا گیا ۔تیسری قراردار کے ذریعے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی بربریت، سفاکی اور نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت کی طرف سے کشمیری قوم کی آزادی کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وطن عزیز کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ۔ اس سے قبل جب وزیر اعظم آزاد کشمیر جسہ پیر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔