عید الاضحی کے ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اتوار 19 اگست 2018 15:00

عید الاضحی کے ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) حکومت نے عید الاضحی کے ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فیسکو ، لیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، آئیسکو سمیت تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو ز سے کہاہے کہ وہ عید الاضحی اور ٹرو، مرو کے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں اور تمام متعلقہ واپڈاحکام کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ عید کے ایام میں بجلی کی بندش سے گریز کریں تاکہ فرزندان اسلام خوشگور ماحول میں سنت ابراہیمی کے فضائل اور فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

واپڈاکے ذرائع نے بتایاکہ تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کوکل کی رات بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قربانی جانوروں کی خرید وفروخت اور بازاروں میں عید شاپنگ کیلئے آنیوالے فرزندان اسلام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :