عالمی رہنمائوں کاکوفی عنان خراج عقیدت

اتوار 19 اگست 2018 15:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوفی عنان ہفتے کو 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عنان بہتری کے لیے قائدانہ قوت کے حامل تھے۔ گوٹیرش نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کئی معنوں میں کوفی عنان خود اقوام متحدہ تھے۔ اقوام متحدہ کے ایک اور سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی کوفی عنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عنان کی سربراہی میں اقوام متحدہ نے امن، ترقی اور دنیا بھر میں انسانی وقار میں اضافے کے لیے نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :