جرمن حکومت ترکی کی امداد کرے ، جرمن رہنما

اتوار 19 اگست 2018 15:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) جرمنی کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ آندریا ناہلس نے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی بحران کے تناظر میں برلن حکومت کو ترکی کی مدد پر غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے فٴْنکے میڈیا گروپ سے بات چیت میں ناہلس نے کہا کہ اس بات پر غور کی ضرورت ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی موجودگی میں ترکی کی کہاں کہاں مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ناہلس کا کہنا تھا کہ ترکی کا اقتصادی طور پر مستحکم رہنا سب کے مفاد میں ہے۔ رواں برس اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں قریب 35 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :