تل ابیب میں سینکڑوں افراد کا غزہ میں تشدد کے خلاف مظاہرہ

اتوار 19 اگست 2018 15:00

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے رابین اسکوائر میں 1948کے مقبوضہ علاقوں کے سینکڑوں باشندوں نے ایک احتجاجی مظاہرے میں اسرائیلیریاست کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ کی پٹی کے مسئلے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غرہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے تشدد اور تنازعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور غزہ میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر غزہ کے مسئلے کے حل اور تشدد کے خاتمے پر تاکید کی۔

مظاہرین نے اسی طرح مقبوضہ علاقوں اور یہودی بستیوں کے رہائشیوں کے مابین برابری اور عدل و مساوات کی برقراری پر تاکید کی۔گذشتہ 21 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 18 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔