گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 15:20

اسلام آباد ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جون سے لیکر مئی 2018ء کے اختتام تک پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات سے 963.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 فی صد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ میں پاکستان نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 852.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔مئی 2018ء میں آئی ٹی خدمات کی برآّمدات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔سب سے زیادہ آئی ٹی خدمات کی برآمدات امریکا کو کی گئیں جن کا حجم 517.55 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کو آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 83.23 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔اسی طرح سعودی عرب کوآئی ٹی خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 73.19، سنگاپور34.8 ، ملائشیا33.11 اورچین، کینیڈا اورآسٹریلیاء کو آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے بالترتیب 17.5 ، 18.16 اور18 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔