Live Updates

عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کرینگے، انشا اللہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،عارف علوی

عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیاہے،پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں، تحریک انصاف کے نامزدصدارتی امیدوار پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے،کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے،میڈیاسے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدرمملکت کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کریں گے، انشا اللہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے لوگوں کے پاس چھت ہوگی اور نوکریاں ملیں گی،عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیاہے،پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں۔

اتوارکواسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی نے ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی بطورصدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان آج روڈ میپ کااعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔ وہ وقت آگیا ہے جس میں کسی صوبے کو نہیں بھلایا جائے گا ،سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی یہ ساری ہمارے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے۔بلوچستان کے عوام کی رنجشیں ختم کی جائیں گی۔ایسی تبدیلیاں آئیں گی جس میں غریب کی فکر ہوگی۔ لوگوں کی نوکریاں ملیں گی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے۔ کراچی والوں کامشکورہوں جنہوں نے ایسا وزیراعظم منتخب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے۔نامزد صدر مملکت نے کہاکہ عوام کے ساتھ تعلق کم نہیں ہوسکتا۔

کوششوں کروں گاکہ کچھ دن اپنا کلینک چلاسکوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پوری قوم نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ انہوں نے صدر مملکت کے منصب کیلیے نامزد کیے جانے پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔عارف علوی نے کراچی میں کچرے اور پانی کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات