لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے، ترجمان پی آئی اے

اتوار 19 اگست 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے بارہ موبائل فونز برآمد کیے۔ یہ ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا۔لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ پر گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔ برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :