جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں غوری کلب نے راوی کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا

اتوار 19 اگست 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں غوری کلب نے راوی کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک غوری کلب کو 1-0 گول سے برتری حاصل تھی جو مقرر وقت تک جاری رہی، پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں غوری کلب کو پنلٹی کک ملی جس پر عادل گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقرر وقت تک جاری رہی، راوی کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان ،جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، غوری کلب کے سیکرٹری راجہ مسعود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔