Live Updates

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہو کر بشریٰ بی بی کو سلیوٹ کیا

جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 16:05

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہو کر بشریٰ بی بی کو سلیوٹ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کی عدم موجودگی میں نئی خاتون اوّل بشری بی بی کا خیرمقدم صدارتی محل کے عملے کی خواتین اور صدر مملکت کے اے ڈی سی نے کیا۔بشری بی بی تقریب شروع ہونے سے کم و بیش دس منٹ پہلے آڈیٹوریم میں پہنچیں جہاں تقریب منعقد ہوئیں۔

مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام مہمان اس وقت تک اپنی نشستوں پر بیٹھ چکے تھے۔بشری بی بی کے احترام میں اگلی صفوں میں موجود مہمان کھڑے ہوگئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہوتے ہی بشریٰ بی بی کو سلیوٹ کیا اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا۔جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی آنکھیں بند کر کے ورد پڑھتی رہیں۔یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اس موقع پر قوم کے نام اہم پیغام بھی دیا اور کہا کہ آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

کُرسی اور اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے ، ان کا مقصدر ملک میں صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے آزاد اس طرح کی طرز حکمرانی میں عوام کی فلاح و بہبود یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کے عوام کے لئے خوشی کا دن ہے، میں نے پاکستانیوں کی بہتری اور اس دن کے لئے بہت دعائیں کی ہیں
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات