Live Updates

ْلاکھوں وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کا عیدالاضحی پر مرو کی تعطیل نہ کرنے پر شدید احتجاج

دوسرے صوبوں اور دوردراز شہروں سے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے سنگ منانے کیلئے ۱ٓبائی گھروں کو ۱ٓنیوالے افراد کا عیدکے تیسرے روز واپس پہنچنا ممکن نہیں، وزیر اعظم صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عید مرو کی تعطیل کا اعلان کریں

اتوار 19 اگست 2018 16:10

ْلاکھوں وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کا عیدالاضحی پر مرو کی تعطیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) : ملک بھر کے لاکھوں وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین نے عیدالاضحی پر مرو کی تعطیل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ دوسرے صوبوں اور دوردراز شہروں سے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے سنگ منانے کیلئے ۱ٓبائی گھروں کو ۱ٓنیوالے افراد کا عید ٹرو کے روز واپس پہنچنا ممکن نہیں لہٰذا نو منتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عید مرو کی تعطیل کا اعلان کریں۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پورا سال اپنے سرکاری فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ اوور ٹائم ڈیوٹی سے بھی گریز نہیں کیا جاتا جس کے بدلے انہیں سال میں دو مرتبہ عید کے موقع پر تعطیل فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی تین روز عید، ٹرو ، مرو پر مشتمل ہوتی ہے اور بہت سے لوگ جوائنٹ فیملی سسٹم کے تحت عید کے تیسرے روز مرو کے دن قربانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں لیکن اس موقع پر حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ عید مرو کا دن ورکنگ ڈے کے طور پر ڈکلیئر کردیا گیا ہے جس سے لاکھوں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید اور ٹرو کی دو تعطیلات کے باعث اب سرکاری ملازمین کو عید کے دوسرے دن ٹرو کے روز قربانی کرکے واپس اپنی سرکاری ڈیوٹی کے مقامات کی جانب رخت سفر باندھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید اور ٹرو کے روز سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اسلئے سرکاری ملازمین عید کے اگلے روز دوسرے دور دراز شہروں کا سفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال ایک تعطیل عید سے ایک روز قبل ٹریولنگ کی غرض سے دیتی ہے جبکہ عید، ٹرو اور مرو کی تین تعطیلات کا الگ اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس بار عید سے قبل ایک تعطیل کے علاوہ عید ،ٹرو، مرو کی صرف دو تعطیل کی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں ادھوری رہ جائیں گی لہٰذا حکومت اپنے عید کی تعطیلات کے فیصلہ پر فوری نظر ثانی کرے اور عید مرو کے روز24 اگست بروز جمعہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ فرزندان توحید عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے سنگ منانے کے بعدپرسکون طریقے سے واپسی کا اہتمام کرسکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات