Live Updates

عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے ‘عمران خان اقتدار نہیں بلکہ ہر شہری کے لیے انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر دوبئی کے راہنما چوہدری ضمیر کی بات چیت

اتوار 19 اگست 2018 16:10

ڈو نگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) قائد پاکستان عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے عمران خان اقتدار نہیں بلکہ ہر شہری کے لیے انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے آئندہ پانچ برسوں کے بعد بھی پاکستان اسی تبدیلی سے مزین ہو گا تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ 70سال کی ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر دم لے گی عمران خان کے وزیر اعظم بننا جہاں پاکستا ن کے لیے امید کی کرن وہیں دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر اور وقار بلند ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر دوبئی کے مرکزی راہنما و سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راست چوہدری ضمیر نے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی کرپشن لوٹ مار کا بازار ختم تعمیر و ترقی کے نئے باب کھلیں گے حقیقی معنوں میں پاکستان درست ڈگر پر گامزن ہو گا عوامی محرومیوں کا آزالہ اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے سے آزاد کشمیر کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط قوت بنتی جا رہی ہے بہت جلد تحریک انصاف کے سونامی کی لہریں آزاد کشمیر میں داخل ہونے والی ہیں جلد بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقیقی معنوں میں آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی یہی وجہ ہے کشمیری عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپنی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں انشاء اللہ بہت بہت جلد پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آنے والی ہے بیرسڑ سلطان محمود چوہدری جلد وزیر اعظم آزاد کشمیر ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

کارکنان قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ ان کی محنت رنگ لائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات