نیلہ بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے،نیلہ بٹ وہ تاریخ ساز مقام ہے جہاں سے مجاہد اول کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کا آغاز ہوا اور اسی تاریخی مقام سے پاکستان کی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان بھی کیا گیا

مسلم کانفرنس کے رہنمائوں شمیم علی ملک‘راجہ ثاقب مجید‘میجر (ر) نصراللہ خان کا مشترکہ بیان

اتوار 19 اگست 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) نیلہ بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے،نیلہ بٹ وہ تاریخ ساز مقام ہے جہاں سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کا آغاز ہوا اور اسی تاریخی مقام سے پاکستان کی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس تاریخی مقام کی اہمیت واضح ہے کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان پوری کشمیری قوم کے متفقہ قائد اور قومی ہیرو تھے،کشمیری قوم کیلئے طویل خدمات،قومی اثاثہ اور تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

نیلہ بٹ سے کے تاریخی مقام سے شروع ہونے والی تحریک آزادی کشمیر کی مکمل آزادی اور کشمیر سے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں شمیم علی ملک،یوتھ بورڈ کے مرکزی چیئرمین راجہ ثاقب مجید،مسلم کانفرنس راولاکوٹ ڈویژن کے کنوینیئر میجر (ر) نصراللہ خان،میر پور کے صدر چوہدری شوت علی،میر پور ڈویژن کے کنویئنر چوہدری خضر حیات،مظفرآباد سٹی کے کنوینئیر شیخ مقصود احمد،سابق امیدوار اسمبلی سمعیہ ساجد راجہ،شعبہ خواتین کی چیئر پرسن نائلہ گردیزی،بشریٰ تبسم ایڈووکیٹ،سلیم اعوان اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم نیلہ بٹ 27اگست کو شایان شان طریقے سے منائیں گے،یوم نیلہ بٹ کا دن تاریخ کا اہم دن ہے،اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،یوم نیلہ بٹ کی اپنی تاریخ ہے،یہ دن ہمارے لئے باعث فخر ہے،نیلہ بٹ کے مقام سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں جس تحریک کا آغاز ہوا تھا وہ تحریک آج اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،آج مقبوضہ کشمیر کے اندر،عوام اپنی آزادی کی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں،یہ اسی تحریک کا تسلسل ہے جس تحریک کا آغاز مجاوہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے نیلہ بٹ کے مقام سے شروع کیا تھا،مسلم کانفرنسی کارکن 27اگست کو آزاد کشمیر بھر اور پاکستان بھر سے بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے،مسلم کانفرنس نے تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی ہیں،27اگست کا جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہو گا۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنسی کارکنان آزاد کشمیر میں تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔