Live Updates

سینئر نائب صدرتحریک انصاف آزاد کشمیر خواجہ فاروق کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت ‘ مبارکباد دی

اتوار 19 اگست 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سابق وزیر بلدیات و برقیات وتعمیرات و ہائیڈروالیکٹرک بورڈ ‘ سینئر نائب صدرتحریک انصاف آزاد کشمیر خواجہ فاروق نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شمولیت کے بعدایوان صدر میں عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس طرح الیکشن کے بعد آپ نے اپنی پہلی تقریرمیں مودی کو کشمیر کے حوالے سے جو پیغام دیاتھا اس سے آرپارکے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

اس لئے ہماری خواہش ہے کہ آپ بحیثیت وزیراعظم پاکستان جلد از جلد آزاد کشمیرکے دارلحکومت مظفرآباد کادورہ کریں تاکہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوںاوراس حوالے سے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی بہت جلد مل کردورے کی دعوت دینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات