حج کے دوران سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہیں، سعودی وزارت دفاع

اتوار 19 اگست 2018 17:10

ْ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حج موسم کے دوران مقامات مقدسہ اور سعودی عرب کی بری، بحر ی اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لییپوری طرح مستعد ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے ٹویر اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ان دنوں جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچے ہوئے ہیں، اس موقع پر مملکت کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اسلحہ سے آراستہ تربیت یافتہ افواج اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے مکمل طور پر مستعد ہیں۔