حج کوریج کے لیے 6 زبانوں میں 19ڈیجیٹل چینلز جاری

اتوار 19 اگست 2018 17:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و نشریات نے حج موسم 1439ھ کا آنکھوں دیکھا حال دنیا بھر کو دکھانے اور سنانے کیلئے 6 زبانوں میں 19ڈیجیٹل چینلز جاری کردیے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد الصالح العواد نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر تحریر کیا کہ وزارت اطلاعات نے امسال حج شعائر کی ادائیگی کا آنکھوں دیکھا حال پوری دنیا کو دکھانے، سنانے کیلئے 6 زبانوںمیں 19ڈیجیٹل چینلز قائم کردیے۔ وزارت نے حج شعائر کی نشریات کا منصوبہ بہت پہلے تیار کیا تھا۔ علاوہ ازیں حج کی کوریج کیلئے سعودی عالمی اور عرب دنیا کے سمعی و بصری ذرائع ابلاغ کو مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔