معمر عازمین کی سہولت کے لیے مخصو ص ایپ کا اجراء

اتوار 19 اگست 2018 17:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سعودی عرب کے امور حرمین کے مرکزی ادارے کی جانب سے معمر اور بیمار عازمین کو وہیل چیئر اور دیگر خدمات کے حصول کیلئے مخصوص ایپ جاری کی ہے۔ سبق نیوز کے مطابق امسال معمر اور بیمار عازمین کی تعدادڈھائی لاکھ تک ہے جو مجموعی عازمین کی تعداد کا 10 فیصد ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ویب سائٹ www.gph.gov.sa پر لاگ ان کرکے سائٹ پراکائونٹ بنانے کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق اندراج کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اکائونٹ بنانے کیلئے اقامہ یا پاسپورٹ نمبر، موبائل فون اور دیگر معلومات کا اندراج کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد وہاں سے جاری ہونے والے کوڈ کے ذریعے ویب پر اپنی ضرورت فیڈ کرنا ہو تی ہے۔ ویل چیئر کی طلب کیلئے وقت حصو ل اور جگہ کا تعین بھی کیاجاتا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو مقررہ وقت اور جگہ پر وہیل چیئرفراہم کر دی جاتی ہے۔ ادارے کی جانب سے تیار کی جانے والی ایپ سے معمر اور بیمار افراد کے اہل خانہ کو کافی سہولت ہو گی اور وہ لائن میں لگ کر وہیل چیئر حاصل کرنے کی دشواری سے بچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :