بہار کی سابق وزیر منجو ورما کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 19 اگست 2018 17:10

مظفر نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بھارت کی ریاست بہار کے ضلع مظفرنگرکے بہبود اطفال مرکز میں زیادتی کے معاملے پر تنازعات میں گھری نتیش حکومت کی سابق وزیر منجو اور ان کے شوہر چندر شیکھر ورما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفر پور کے گرلز شیلٹر ہوم زیادتی کے معاملے میں چندرشیکھرکے ملوث ہونے کے بعد جے ڈی یو کی رہنما اور بہار کی وزیر سماجی امور و بہبود منجو ورما مستعفی ہوگئی تھیں۔ استعفے کے بعد اس معاملے کی تفتیش کرنے والی سی بی آئی نے 17 اگست کومنجوکے گھرپر چھاپہ مارکر 50 کارتوس اور کئی اہم دستاویزات برآمد کیں۔ پولیس نے ا چیریا بریارپور تھانہ میں ان دونوں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :