کراچی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ،راہگیر زخمی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) کراچی کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق ہو گیا ہے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو ا ہے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریم آبادپل پرنامعلوم افراد نے پولیس اہلکارو پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عمران نامی پولیس اہلکار جانبحق ہو گیا ہے جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کی ڈیڈ باڈی کو مردہ خانہ میں جمع کر وا یا گیا ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہی