فیصل آباد،مسلح ڈاکوئوں نے نقدی لوٹ کر دو بیوپاریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

اتوار 19 اگست 2018 17:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) مسلح ڈاکوئوں نے نقدی لوٹ کر دو بیوپاریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ جڑانوالہ میں ڈاکوئوںنے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی طلائی زیورات ، پارچہ جات لوٹ لیے اور مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایاآن لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 235ر ب نیا موآنہ میں ڈاکوئوں نے منڈی آئے 54میانوالی جنوبی ضلع سرگودھا کے رہائشی 75سالہ جان محمد ولد فتح خان اور خالد محمود ولد نذیر سے اونٹ فروخت کی نقدی چھ لاکھ چھین کر فرار ہونے لگے تو دونوں کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولیاں مار دیں،جبکہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 567گ ب کے رہائشی عبدالغفور اور محمد سلیم کے گھر ڈاکوئوں کا گروہ دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی زیورات ، نقدی ، پارچہ جات لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

جبکہ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اطلاع کے باوجود پولیس 7گھنٹے لیٹ پہنچی جس پر متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکوئوں کو فی الفور گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے۔ ؁ٖ