ترکی کی امداد کی جائے، جرمن رہنما

اتوار 19 اگست 2018 17:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) جرمنی کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SPD کی سربراہ آندریا ناہلس نے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی بحران کے تناظر میں برلن حکومت کو ترکی کی مدد پر غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے فٴْنکے میڈیا گروپ سے بات چیت میں ناہلس نے کہا کہ اس بات پر غور کی ضرورت ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی موجودگی میں ترکی کی کہاں کہاں مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ناہلس کا کہنا تھا کہ ترکی کا اقتصادی طور پر مستحکم رہنا سب کے مفاد میں ہے۔ رواں برس اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں قریب 35 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :