Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی صبح سویرے واک ، امور مملکت چلانے دفتر پہنچ گئے

اتوار 19 اگست 2018 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی صبح سویرے واک، اتوار کے روز بھی امور مملکت چلانے دفتر پہنچ گئینئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چھٹی کے روز بھی امور مملکت چلانے میں مصروفنظر آئیعمران خان نے معمول کے مطابق ورزش کی اور بنی گالا میں صبح سویرے واک کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسی ٹریک سوٹ میںاپنے دفتر پہنچ گئے عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد چھٹی کے روز بھی چین سے نہ بیٹھے بلکہ سرکاری امور نمٹانے کیلئے دفتر پہنچ گئے سرکاری طور پر ان کا ورکنگ ڈے تو آج بروز پیر سے شروع ہونا تھا مگر وہ حلف اٹھانے کے بعد اتوار کے روز سرکاری کام میں مصروف نظر آئے اس حوالے سے عمران خان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے ہاتھوں میں فائلیں پکڑی ہوئی ہیں۔

اور وہ بہت پر اعتماد انداز میں چل رہے ہیں۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات