دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے، ہمیں ان تنازعات کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے،شیریں مزاری

اتوار 19 اگست 2018 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے،آج ہمیں ان تنازعات کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے ،دنیا کو تنازعات کے کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے،ہمیں بے گھر لوگوں اور مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزانسانی حقوق کے دن کے موقع پر اہم بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں بے گھر لوگوں اور مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیے،بے گھر افراد کو ہماری مدد اور احترام کی ضرورت ہے،دوسروں کی مدد کی خاطر زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے،آج ہمیں ان تنازعات کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے ،دنیا کو تنازعات کے کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے،ہمیں بے گھر لوگوں اور مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیی۔

متعلقہ عنوان :