�نٹرنیشنل نیوز )

ہمارے فریضہ حج ادا نہیں کرسکے ہیں ، قطر کا الزام

اتوار 19 اگست 2018 17:30

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) قطر نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس کے شہری سعودی عرب میں سالانہ فریضہ حج ادا نہیں کرسکے ہیں جیسا کہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تنازعہ بدستوربرقرارہے۔ ایک حکومتی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ اس سال کوئی چانس نہیںہے کہ قطری شہری اور باشندے حج کیلئے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اہلکار نے مزید کہاکہ قطری امارات سے زائرین کی رجسٹریشن تاحال بندہے اور قطری باشندوں کو ویزے جاری نہیں کئے جاسکتے کیونکہ وہاں کوئی سفارتی مشنز نہیں ہیں ۔

قطر اور سعودی عرب کے درمیان ایک سال سے زائد عرصہ سے سفارتی لڑائی چل رہی ہے ،ریاض نے قطر آنے اور جانیوالی تمام پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کررکھے ہیں ۔ سعودی حکا م کہتے ہیں کہ قطری زائرین کا حج کیلئے خیرمقدم کیا جائیگا اور گزشتہ ہفتے اسکی تردید کی تھی کہ وہ انہیں مملکت کے مقامات مقدسہ کے سفر سے روک رہا ہے ۔