یورپ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے کوئی قیمت ادا کرنے کا خواہا ں نہیں ہے،ایران

اتوار 19 اگست 2018 17:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ یورپ نے ابھی تک یہ نہیں ظاہر کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے واشنگٹن کی دستبرداری کے بعد کوئی قیمت ادا کرنے کا خواہاںہے ۔ ظریف کا کہنا تھا کہ یورپین حکومتوں نے نومبر میںامریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے بعد ایرا ن کے ساتھ تیل وبینکنگ تعلقات کوبرقرار رکھنے کی تجاویز پیش تھیں ۔

(جاری ہے)

تاہم انہوںنے ا یک ویب سائٹ کو بتایا کہ یہ اقدامات عمل سے زیادہ انکے موقف کے حوالے سے بیانات ثابت ہوئے ہیں ۔ ظریف کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم آ گے بڑھ چکے ہیں،ہم یقین رکھتے ہیں کہ یورپ ابھی تک قیمت اداکرنے کو تیار نہیں ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ مئی میں 2015ء کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے اور رواںماہ نئی پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں جس کے تحت دیگر ممالک کوایران کے ساتھ تجارت سے روکا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :