یورپ شام کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد میں حصہ لیں، تاکہ لاکھوں مہاجرین واپس آسکیں،روسی صدر

اتوار 19 اگست 2018 17:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ہفتے کے روز یورپ پر زور دیا کہ وہ شام کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد میں حصہ لیں، تاکہ لاکھوں مہاجرین اپنے وطن واپس آسکیں۔برلن میں اپنی ہم منصب، جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات سے قبل، اٴْنھوں نے کہا کہ ''شام کے تنازعے میں ہمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کوشش کو ٹھوس بنانے کی ضرورت ہی''۔

بقول اٴْن کے، ''اس سے میری مراد یہ ہے کہ شامی عوام کو درکار تمام ضروری امداد فراہمی کی جائے اور اٴْن علاقوں کی مدد کی جائے جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، تاکہ وہ وطن واپس آسکیں''۔پوٹن نے کہا کہ اردن میں اس وقت دس لاکھ مہاجرین مقیم ہیں، اسی تعداد میں لبنان میں ہیں، جب کہ ترکی میں 30 لاکھ سے زائد مہاجرین رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی نے سال 2015ئ سے لاکھوں تارکین وطن قبول کیے، جس سال بے شمار لوگ ترک وطن کے بحران کا شکار ہوئے، جس معاملے پر انجیلا مرکل کی سیاسی ساکھ کمزور ہوئی اور یورپی یونین سے اٴْن کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔پوٹن نے کہا کہ ''ممکنہ طور پر یہ یورپ کے لیے ایک بہت بڑا بوجھ ہی''۔اس لیے، اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ''یورپ کو بڑھ چڑھ کر سب کچھ کرنا چاہیئے تاکہ تارکین وطن اپنے وطن واپس آ جائیں''۔اس ضمن میں، پوٹن نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پانی کی رسد اور صحت عامہ کو بحال کیا جائے اور بنیادی ضروریات یقینی بنائی جائیں۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ شام کی ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ ''انسانی مشکلات میں اضافے سے احتراز کیا جائی''۔ تاہم، انہوں نے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔