روسی صدر کا کوفی عنان کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اتوار 19 اگست 2018 17:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز عالمی تنظیم کے سابق سربراہ کوفی عنان کے انتقال کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ بہت اخلاص سے میں ان کی دانش اور حوصلے،انتہائی پیچیدہ اور مشکل حالات میں دانش مندانہ فیصلے کرنے کی اہلیت سے بہت متاثر ہوں۔

(جاری ہے)

روسی شہریوں کے دلوں میں ہمیشہ ان کی یادیں زندہ رہیں گی،یہ بات کریملن بیان کے مطابق پیوٹن نے بتائی۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہے کہ عنان کے ساتھ اس وقت ذاتی رابطہ رکھا جب وہ1997ء اور2006ء کے درمیان اقوام متحدہ کی سربراہی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس یادگار شخص اور عظیم سیاستدان کی زندگی کے کئی برس اقوام متحدہ کی خدمت کیلئے وقف تھے۔