تشدد کے واقعات کے بعد اسرائیل نے غزہ کراسنگ بند کر دی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ایک سرحدی کراسنگ بند کر دی ہے۔ یہ کراسنگ پیدل سرحد عبور کرنے والوں کے لیے کھولی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فائربندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی میں کچھ نرمی کی تھی، تاہم تشدد کے نئے سلسلے کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی کے شمال میں قائم ایریز سرحدی کراسنگ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کے روز غزہ کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔