Live Updates

جمہوری عمل پایہ تکمیل کو پہنچا اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے،پرویز اہلی

تمام اراکین کا مشکور ہوں جنہوں نے پہلی رائے شماری میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا اور دوسری رائے شماری کی نوبت نہیں آئی بطور سپیکر سب کو ساتھ لے کر چلنا میری ذمہ داری ہے،عثمان بزدار وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم ہو جائیگی،بہتر ہوتا حمزہ شہباز آج کی باتیں دس سالہ اپنے دور حکومت میں کرتے اپوزیشن چاہے تو کالی پٹیاں باندھنے کی بجائے پورے کالے کپڑے پہن کر اجلاس میں شریک ہو جائے کوئی اعتراض نہیں،میڈیاسے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آج جمہوری عمل پایہ تکمیل کو پہنچا اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے،تمام اراکین کا مشکور ہوں جنہوں نے پہلی رائے شماری میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا اور دوسری رائے شماری کی نوبت نہیں آئی۔بطور سپیکر سب کو ساتھ لے کر چلنا میری ذمہ داری ہے،عثمان بزدار وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم ہو جائیگی۔

بہتر ہوتا حمزہ شہباز آج کی باتیں دس سالہ اپنے دور حکومت میں کرتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا بطور وزیراعلیٰ دور سب کے سامنے ہے اور شہبازشریف کا بھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جمہوری عمل پایہ تکمیل کو پہنچا ہے اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے سرانجان پائے،تمام اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں جنہوں نے پہلی رائے شماری کے قانونی تقاضے کے مطابق پی ٹی آئی کو186 ووٹ مل گئے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو منتخب کیا دوسری رائے شماری سے بچایا۔

(جاری ہے)

عثمان بردار ایک غریب آدمی ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوچکا ہے اب تو اسکو چھوڑ دو،آئینی طور پر وزیراعلیٰ بااختیار ہوتا ہے اور جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے علاقے کی پسماندگی ختم ہوجائیگی۔چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سپیکر کا کام سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ سب کو ملا کر چلیں،اپوزیشن لیڈر کیلئے کاغذات مانگے ہیں۔

حمزہ شہباز کو بہتر ہوتا جب ان کی حکومت تھی دس سال اس وقت یہ باتیں کرتے،ہم نے اپنے دور میں ان کی بند ملیں پرویز مشرف کو کہہ کر چالو کروائیں۔بطور وزیراعلیٰ میرا اور شہبازشریف کا دور سب کے سامنے ہے۔جبکہ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن چاہے تو کالی پٹیاں باندھنے کی بجائے پورے کالے کپڑے پہن کر اجلاس میں شریک ہو جائے کوئی اعتراض نہیں. چاہتے ہیں آج کا الیکشن شفاف اور جمہوری طریقے سے انجام پائی. وزیراعلی پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہو گا، اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلی کا انتخاب لڑے۔

فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔ تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ 5 سال سیاتحاد ہے، پی ٹی آئی کیساتھ مل کردھرنے بھی دیئے ہیں تاہم فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہوگا۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات