Live Updates

نئے وزیراعظم کو ایک ماہ میں مفادات کونسل بنانا ہوگی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

نئے وزیراعظم کو ایک ماہ میں مفادات کونسل بنانا ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) وفاقی اور صوبوں کے مابین روابط بڑھانے اورمسائل کے حل کیلئے نومنتخب وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے آرٹیکل 153کے تحت ایک ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل قائم کرنے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

1975ئ میں وفاق اورصوبائی حکومتوں کے مابین وفاق کی سطح پر رابطوں کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 7 اگست1975ئ میں منعقدہوا، 43 برس میں مفادات کونسل کے اب تک 38 اجلاس منعقدہوچکے ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :