چوہدری نثار وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر بھی ایوان سے غیر حاضر رہے

اتوار 19 اگست 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان وسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر بھی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایاگیا ۔