ہدایت الرحمان بلوچ کی نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ,،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ، افتخارا حمد کاکڑ، حافظ صفی اللہ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال کو مبارک باددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان سے بدعنوان کے خاتمے ،میرٹ کی بحالی اور تمام اضلاع کے یکساں ترقی کیلئے بھر پور کردار اداکریںگے جماعت اسلامی ان کے ہر اچھے کاموں میں ساتھ دیگی اوربرے وکرپشن سمیت میرٹ کے برخلاف غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ بنے گی ۔

(جاری ہے)

جام کمال غربت کے خاتمے ،روزگار کی فراہمی کو ترجیح دیں بلوچستان میں پانی کی کمی کو پوراکرنے ،ڈیمزکی تعمیر،زراعت پر توجہ دیں گے صوبائی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی ، ٹریفک ودیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے اہم کردار اداکریں گے ۔