Live Updates

سردار عثمان بزدار کے وزیراعلی منتخب ہونے پر سرائیکی خطے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مٹھائیاں بانٹی گئیں

اتوار 19 اگست 2018 18:10

ملتان۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان خان بزدار کے وزیراعلی منتخب ہونے پر ملتان سمیت پورے سرائیکی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں ،تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سردار عثمان بزدار کی تاریخی کامیابی کا خیرمقدم کیاگیا ۔ان کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور مختلف سرائیکی تنظیموں کے رہنمائوں نے کہاکہ پنجاب کی وزارت اعلی ایک محروم خطے کے حوالے کرنا وزیراعظم عمران خان کا ایساکارنامہ ہے جسے تاریخ میں سہنری حروف میں لکھا جائے گا۔پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی صدر اعجازجنجوعہ نے کہاکہ عمران خا ن نے اپنے منشورمیں وعدہ کیاتھا کہ وہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس خطے سے وزیراعلی کاتقرر دراصل الگ صوبے کی جانب پہلا قدم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سردار عثمان بزدار ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جسے ماضی میں نظرانداز کیاگیا۔اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دے گی۔انہوںنے کہاکہ صاف پانی ،سیوریج ،تعلیم اورصحت اس خطے کے بنیادی مسائل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس خطے کی پسماندگی اب ختم ہوجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات