سالا تاریخ میں پہلی مرتبہ سائوتھ افریقہ میں4روزہ پاکستان سائوتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیمینار 8 اگست کو شروع ہو گا

سیمینار میں ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے ، جوہانسبرگ میں رفیق میمن کی پریس کانفرنس

اتوار 19 اگست 2018 18:20

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سائوتھ افریقہ میں 25 سالا تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ساوتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیمینار 28 اگست کو شروع ہو گا جو 31اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان سائوتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیمینار میں پاکستان کے مختلف محکمہ جات سے 30 سے زیادہ اعلی افسران مندوبین کے طور پر شرکت کریں گئے۔

پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے چئیرمین محمد رفیق میمن نے جونسبرگ میں پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کے لئے ساتھ افریقہ میں موجود پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اتنی بڑی تجارتی نمائش پر پاکستان کے کوئی وسائل خرچ نہیں ہو رہے بلکہ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کی درخواست پر ساوتھ افریقن حکومت اس سیمینار کو اسپانسرز کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں 25 سال میں پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر تجارتی اداروں کے اعلی حکام ایک چھت تلے چار دن تک موجود رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ مصنوعات کو ایک دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ امپورٹ کے بارے میں غور کریں گے جب کے ایم او یو پر دستخط ہو گے ۔

رفیق میمن نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع موقع موجود ہیں ۔پاکستان کی ٹیکسٹائل ۔ ایگریکلچر، اسپورٹس، منرل ریسورس اور آئی ٹی کی مصنوعات کی ساتھ افریقہ میں ضرورت ہے ۔ یہ سیمینار پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے پل کا کام انجام دے گا ۔جس میں دونوں ممالک کے تمام چیمبرز آف کامرس منسٹری آف کامرس TDAP اور دونوں ممالک کے اعلی عہدیدارن اور ساوتھ افریقہ کے تمام حکومتی اور تجارتی ادارے شرکت کریں گے جس میں سپورٹس سرجیکل گڈز فشریز ڈیفنس کے علاوہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر مین پاور ایکسچینج اور دوسرے ترقیاتی شعبوں میں MOU اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے محمد رفیق میمن صاحب نے اپنے تمام عہدیداروں اور ممبران، ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر سہیل خان، ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چوہدری، ٹریڈ سیکرٹری جناب فہد علی چوہدری کا شکریہ ادا کیا جو اس سلسلے میں بھر پور معاونت کر رہے ہیں جن کے تعاون کے بغیر یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہو سکتا تھا اس کے ساتھ انہوں نے GDDA کے CEO جناب جمیل چاند اور انکی ٹیم DTI اور ساوتھ افریقہ چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مینارہ چیمبرز آف کامرس اور دوسرے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو مسلسل اس اہم مشن میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں واضح رہے کہ رفیق میمن نے گزشتہ سال کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں کراچی، لاہور ، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں اعلی حکومتی عہدیداروں کے علاوہ پاکستانی تاجروں کو بھی اس سیمینار میں شرکت کی دعوت دی تھی۔