Live Updates

عید الاضحی کے موقع پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی

اتوار 19 اگست 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) عید الاضحی کے موقع پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔ اتوار کوپہلی عید اسپیشل ٹرین کو کراچی سٹی اسٹیشن سے ڈیژنل سپرنٹنڈنٹ ارشد سلام خٹک نے روانہ کیا جبکہ اس موقع پر ڈی سی او ریلوے کراچی اسحاق بلوچ ،ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی ،کوآڈینیٹرریاض الدین اور تمام ڈویژنل افسران موجود تھے۔

بڑی عید پر بڑی خوشی سمیٹنے کے لئے کراچی سے آبائی علاقوں کو کو جانے والے پردیسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے پہلی عید اسپیشل ٹرین اتوار کی صبح 960 مسافروں کو لیکرپشاور کے لئے روانہ ہوگی ہے جو حیدرآباد، رحیم یارخان، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات ساڑھے 10 بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔

ڈی سی اوریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل میں 14 بوگیاں لگائی گئی ہیں جو 980 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے جب کہ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو 13 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات