سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے پر چلنے والی مسافر بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافر بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی

اتوار 19 اگست 2018 18:30

ڈیر ہ مراد جمالی 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) اایس ایس پی نیشنل ہائی ویزاتھارٹی نصیرآباد سبی ڈویژن انجینئر محمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وئے پر چلنے والی مسافر بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافر بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انسانی جانوں سے کسی کو بھی کھیلنے نہیں دیا جائیگا ہمارا مقصد ممکنہ حادثات سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اوورلوڈنگ ہی حادثات کا سبب بن رہی ہیں ہائی ویز پر عوام کی سفر کو محفوظ بنانا اور ان کی دادرسی کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیںان خیالات کااظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انجینئر محمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ غیر قانونی جھنگلوں کے خلاف کاروائی کاعمل جاری رہے گا ڈرائیورجھنگلوں پر اوورلوڈ کرکے مسافروں کو ان پر بڑھاتے ہیں جس سے حادثات کی صورت میں کئی انسانی جانوں کی ضیاع ہوتاہے جس کی روک تھام کیلئے ایسی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کیونکہ ویگن مالکان اورڈرائیوروں سے غیرقانونی جھنگلے اتارنے کے بارے میں متعدد بارمیٹنگ کرکے انہیں مطلع کیا گیا مگر اس پر کوئی عملدآمدنہیں کیا گیا جس کے باعث آج کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اوریہ کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گاانہوںنے کہاکہ عوام کی جان کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئینی اورقانونی طریقے سے نمٹاجائے گاعوام کو بہتری سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی جان کی حفاظت کرنا ہماراشیوا ہے جس پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :