میر عطااللہ خان بلیدی کی جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 18:30

ڈیر ہ مرادجمالی 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر عطااللہ خان بلیدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے میر عطااللہ خان بلیدی نے مبارکباد کے اپنے ایک بیان میں جام کمال خان کو بھاری اکثریت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی نئی حکومت کے قیام کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا ہے اس عمل میں اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل جمہوری طریقے سے تکمیل تک پہنچایا میر جام کمال خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور پسماندگی کے خاتمے کے موثر اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے عوام نے بی اے پی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی ہیں میر عطااللہ خان بلیدی نے کہا کہ جام کمال خان کے والد جام محمد یوسف نے بحثیت وزیر اعلی بلوچستان عوام کی بے لوث خدمت کی تھی صوبے کے عوام آج بھی جام یوسف کو یاد کر رہے ہیں نومنتخب وزیر اعلی جام کمال خان عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان نے بحیثیت وفاقی وزیر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔