سعودی عرب نے ہمارے شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی، قطری حکام کا دعویٰ …… سعودی عرب کی تردید
سعودی عرب میں 21 اگست کو عید ہوگی اور 20 اگست کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا
اتوار 19 اگست 2018 18:30
(جاری ہے)
سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال جون میں ایک ویب سائٹ کے افتتاح کا اعلان کیا تھا جہاں قطری شہریوں کو حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت ہوگی تاہم قطر میں موجود شہریوں کا کہنا ہے ان کیلئے رجسٹریشن ممکن نہیں ہے ،ْقطر کے قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ عبداللہ الکعبی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پرمٹ حاصل کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے زیراستعمال نظام کو معطل کردیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ قطری شہریوں کو رواں سال حج کے لیے سفر کا کوئی موقع نہیں ہے۔عبداللہ الکعبی نے کہا کہ ‘قطر کی جانب سے حج کی رجسٹریشن بدستور بند ہے اور قطری شہریوں کو ویزا جاری نہیں کیا جا سکا کیونکہ وہاں سفارتی عملہ موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دوحا میں موجود تین ٹریول ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے حج پیکیج دینے کی کوششوں کو معطل کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس جب تنازع شروع ہوا تو تو ہمیں مالی طور پر بہت زیادہ نقصان ہوا تھا کیونکہ مکہ اور مدینہ میں تمام انتظامات کے بعد ہمیں لوگوں کو واپس ادائیگی کرنا پڑی تھی ،ْخیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ برس حج کے لیے سرحد کھول دی تھی لیکن رواں سال ایسا نہیں ہوا ،ْدوسری جانب سعودی عرب نے قطری حکام کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ قطر حج کے معاملے پر سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے بڑے اخبار عکاظ نے اپنے سرورق میں سابق امیر شیخ حمد بن الخلیفہ الثانی اور سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے قطری شہریوں کو مخاطب کرکے سرخی لگائی تھی کہ خدا کے گھر یا حمد میں سے کسی کا ایک کا انتخاب کریں۔سعودی عرب میں 21 اگست کو عید ہوگی اور 20 اگست کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.