عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کرینگے، انشا اللہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،عارف علوی
عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیاہے،پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں، تحریک انصاف کے نامزدصدارتی امیدوار پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے،کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے،میڈیاسے گفتگو
اتوار 19 اگست 2018 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان آج روڈ میپ کااعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔ وہ وقت آگیا ہے جس میں کسی صوبے کو نہیں بھلایا جائے گا ،سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی یہ ساری ہمارے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے۔بلوچستان کے عوام کی رنجشیں ختم کی جائیں گی۔ایسی تبدیلیاں آئیں گی جس میں غریب کی فکر ہوگی۔ لوگوں کی نوکریاں ملیں گی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے۔ کراچی والوں کامشکورہوں جنہوں نے ایسا وزیراعظم منتخب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے۔نامزد صدر مملکت نے کہاکہ عوام کے ساتھ تعلق کم نہیں ہوسکتا۔ کوششوں کروں گاکہ کچھ دن اپنا کلینک چلاسکوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پوری قوم نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ انہوں نے صدر مملکت کے منصب کیلیے نامزد کیے جانے پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔عارف علوی نے کراچی میں کچرے اور پانی کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.