ایشیا بھر سے کام کرنے والی نئی آئن لائن کمپنیوں میں پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی’’مرہم‘‘ کوشارٹ لسٹ کیا گیاہے، گوگل

مرہم کے لئے قابلِ فخر مقام ہے،مرہم پاکستان کی ایک بڑے سطح پر نمائندگی کررہا ہے،پاکستان بھر میں صارفین کو گھر بیٹھے طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے،احسان امام

اتوار 19 اگست 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) گوگل کے مطابق ایشیا بھر سے 305 انٹرٹینمٹ ،فوڈ،ہیلتھ،ٹیکنالوجی، اور ذراعت سمیت دیگر شعبوں کام کرنے والی نئی آئن لائن کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے صرف 10شارٹ لسٹ ہوئیں۔ پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی کو ’مرہم‘ کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ جو ملک بھر میں آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’مرہم‘صارفین کو مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرزکی گھر بیٹھے سروس فراہم کرتی ہے۔ ’مرہم‘ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ پشاور ،حیدرآبا د، لاڑکانہ، ڈیراغازی خان ، اور راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں صارفین کو گھر بیٹھے طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ یہ مرہم کے لئے قابلِ فخر مقام ہے۔

اس موقع پر مرہم کے بانی’احسان اِمام‘کا کہنا ہی:’مجھے بے حد خوشی ہے کہ مرہم پاکستان کی ایک بڑے سطح پر نمائندگی کررہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس سلیکشن کے ذریعے مرہم ترقی کی راہ کی طرف گامزن رہے گا۔ ‘مرہم ویب سایٹِ-،موبائیل ایپلیکیشن ، سوشل میڈیا ، اور بارہ گھنٹے کال سنٹر کے ذریعے اب مرہم کی طبی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس گوگل انٹرپرینرشپ پروگرام سے منتخب کردہ کمپنی کو ایک لاکھ ڈالر معاونت حاصل ہو گی۔