Live Updates

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور شہباز احمد سنیئر نے عمران خان کو وزیراعظم اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ملک کی حالت بہتر بنائیں گے اورعمران خان صرف جیت پر یقین رکھتے ہیں،امید ہے عمران خان چمپئن وزیر اعظم ثابت ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو بہت سی توقعات ہیں اور اپنے عزم سخت محنت سے وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے،1994 کے ورلڈکپ میں قاتح قومی ٹیم کے کپتان ،سیکرٹری پی ایچ ایف اولیمپئن شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش ہوں،ورلڈکپ ونر کپتان پورے ملک کو جیت کی راہ پر ڈال دیں گے،ان کا جذبہ اور سخت محنت انہیں کامیابی دے گا،شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ عمران خان مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،بطور کھلاڑی اور بطور سیاستدان ان کی جدوجہد سب کے سامنے ہے وہ جیت تک پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات