قومی آرچری ٹیم کا تین رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کیلئے جکارتہ پہنچ گیا

اتوار 19 اگست 2018 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) قومی آرچری ٹیم کا تین رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کیلئے جکارتہ پہنچ گیا، قومی آرچری ٹیم کا تین رکنی دستہ جو کہ ایک مرد کھلاڑی، ایک خواتین کھلاڑی اور ایک آفیشل پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑی میں مجید ادریس، خواتین کھلاڑی میں نبیلہ کوثر اور آفیشلز میں وصال محمد خان شامل ہیں ،پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ آرچری کے ایونٹ میں 30 سے زیادہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :