Live Updates

صدر مملکت نے رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظور کر لیا،پرویز الٰہی قائمقام گورنر پنجاب مقرر

اتوار 19 اگست 2018 18:30

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظور کر لیاجس پر چوہدری پرویز الٰہی کو قائمقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا جبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہو چکے ہیں،کامیاب جماعت کو اپنا گورنر لگانے کا اختیار ہے اس لئے میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھا سکتا۔

جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظورکرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب مقرر کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہیجبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات