ڈی آئی خان، نامعلوم چور نے مکان سے طلائی زیورات اورقیمتی اشیاء چورکرلیں

اتوار 19 اگست 2018 18:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نامعلوم چور مکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورقیمتی اشیاء چوری کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ کٹ شہانی میں نامعلوم چور رات کے وقت سیف اللہ تریلی نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکر9تولے سونے کے زیورات ، اڑھائی لاکھ روپے نقد اورایک پستول بمعہ لائسنس کاپی چوری کرلئے گئے ۔ یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :