لاڑکانہ پولیس نے جواریوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائکلیں، منشیات، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے

اتوار 19 اگست 2018 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جواریوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائکلیں، منشیات، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس نے کراچی کے علائقے بھٹائی نگر میں کاروائی کرکے اغوا کیس میں مطلوب ملزم آصف پٹھان کو، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم رفیق لغاری کو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے مارکیٹ تھانے پر چوری کیس میں مطلوب ملزم ستار بوسن کو، سول لائین پولیس نے دوران گشت مبینہ مقابلے کے دوران ملزم شہباز ابڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم آصف کھوکھر کو آدھا کلو چرس سمیت جبکہ باڈہ پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 5 جواریوں رزاق نوناری، سدہیر ماچھی، حبیب اللہ نوناری، اسحاق انصاری اور جڑیل ماچھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

دوسری جانب سچل پولیس اور باقرانی پولیس نے دوران گشت چوری شدہ دو موٹر سائیکلز برآمد کرلی ہیں۔